Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91785
Published : 19/1/2016 17:41

شام میں داعش کی بربریت پر حزب اللہ کا ردعمل

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں سینکڑوں عام شہریوں کے قتل عام نے علاقے اور دنیا میں بے گناہوں کے خون کے تاجروں کو رسوا کر دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے پیر کے روز ایک بیان میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں شام کے علاقے دیرالزور میں تین سو سے زائد عام شہریوں کے قتل عام اور سینکڑوں افراد کی نامعلوم صورت حال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے داعش کی اس بربریت پر دنیا خصوصا عرب ممالک کی معنی خیز اور مشکوک خاموشی کی مذمت کی اور کہا کہ دیر الزور میں تکفیری عناصر کے ہاتھوں سینکڑوں افراد کے بہیمانہ قتل عام پر انسان دوستی اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی ان جرائم اور مظالم پر پردہ ڈالنے کی عکاسی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے شام میں پے در پے ناکامیوں اور شکستوں کے بعد اپنی ناکامیوں کا بدلہ لینے کے لیے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں سینکڑوں بےگناہ عام شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا ہے کہ جن میں زیادہ تعداد عورتوں بچوں اور بوڑھے افراد کی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16