Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91789
Published : 19/1/2016 17:49

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملے کر کے درجنوں شہریوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز صنعا میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے اور سیکڑوں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کارکنوں کے مطابق مرنے والوں کی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے تاہم ایک درجن لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صنعا میں پولیس کی عمارت پر بھی بمباری کی ہے جس میں کم سے کم بیس افراد شہید یا زخمی ہو گئے۔ متعدد افراد تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سعودی حکومت کے قاتل طیاروں نے مرکزی یمن کے صوبے مآرب کے شہر صرواح پر بھی بمباری کی۔ یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں پیر کی صبح مرکزی صوبے ذمار میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر دو میزائل داغے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع علاقے طوال اور بلبلہ پاس کے قریب حملہ کر کے متعدد جارح فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران اور عسیر میں بھی سعودی فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب جنوبی عدن میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15