Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91798
Published : 19/1/2016 18:34

ایران اور پاکستان کے تعلقات کا فروغ

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔ یہ بات اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں صرف ظالمانہ پابندیاں حائل تھیں جو اب ختم ہو گئی ہیں۔ پاکستان میں متعین ایران کے سفیر کہا کہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے باہمی لین دین کے حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے اس موقع پر اپنے ملک کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے پر ایران کے عوام اور حکومت کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو کسی واسطے کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی لین دین انجام دینا چاہیے۔ پاکستان کے وزیر تجارت نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی شرح کو پابندیوں سے پہلے والی سطح سے کہیں زیادہ بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی لین دین میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو گا۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف بعض علاقائی معاملات پر بات چیت کے لئے منگل کے روز ایران پہنچنے والے ہیں۔ ان کے ساتھ تہران آنے والے وفد میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی شامل ہوں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18