Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 93413
Published : 23/1/2016 13:24

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ متوقع

ہندوستان اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات آئندہ ماہ ہونے کی توقع ہے-

ہندوستانی اخبار اخبار”دی ہندو، اور ایشئن ایج“ کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات فروری میں اسلام آباد میں متوقع ہیں- رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مذاکرات کا مقام اسلام آباد سے تبدیل ہو کر نئی دہلی ہوسکتا ہے۔

ایک اعلی ہندوستانی عہدے دار نے اخبار" دی ہندو" کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سکریٹریوں کے درمیان باہمی جامع مذاکرات میں دہشت گردی ایک اہم موضوع ہوگا، لہذا اس کیلئے بیٹھنا لازمی ہوگا ، خطے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تمام معاملات پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب مذاکرات دہشت گردی کے موضوع پر کیے جا رہے ہیں تو انہیں کیسے منسوخ کرسکتے ہیں، انہوں نے مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے کچھ طے شیڈول کی وجہ سے اس ماہ . مذاکرات نہیں ہوں گے لیکن آئندہ ماہ ان مذاکرات کا ہونے کا امکان ہے۔

عہدے دار نے بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ فون پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ہی مذاکرات کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ہندوستانی عہدے دار نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کے بعد دونوں فریق تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔ ہماری طرف سے فراہم کردہ قابل عمل انٹیلی جنس اطلاعات پر ٹھوس اقدامات کے لئے کہا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات جیش محمد کی طرف اشارہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ان کے بقول پاکستان نے کچھ مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہم محاذ آرائی کا رویہ رکھ کر فائدہ نہیں لے سکتے ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف بات کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات 15پندرہ اور سولہ جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے تھے جنہیں پٹھان کوٹ واقعے کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22