Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 93428
Published : 23/1/2016 17:10

چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی جاری

چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر نے جنوبی بحر چین میں بیجنگ کے اقدامات کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات چین کو بقول ان کے الگ تھلگ کردیں گے۔ امریکی وزیر جنگ نے اسی کے ساتھ کہا ہے کہ چین کے ساتھ کشیدگی امریکا کے مفاد میں نہیں ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو نہیں تسلیم کرتے کہ امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی ناقابل اجتناب ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جنوبی بحر چین کی فضاؤں میں امریکی جنگی طیاروں کی پرواز جاری رہے گی ۔ انھوں نے دعوی کیا کہ امریکا کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی نہیں ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ چین کی بحری فوج کے سربراہ ووشنگ لی نے خبردار کیا ہے کہ بیجنگ ، جنوبی بحر چین میں اپنی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ میں کوتاہی نہیں کرے گا ۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ چین اس علاقے میں ہر خطرے کا پوری طاقت سے مقابلہ کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی بحر چین کے بارے میں علاقائی ملکوں سے بیجنگ کے اختلافات ہیں جن سے فائدہ اٹھاکے امریکا اس علاقے میں مداخلت کرنا چاہتا ہے۔ بیجنگ پورے جنوبی بحر چین کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ ویتنام، فلپائن، ملیشیا، تائیوان اور برونئی بھی جنوبی بحر چین کے بعض حصوں پر حق ملکیت کے دعویدار ہیں ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23