Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 93432
Published : 23/1/2016 17:20

عراق: شیعہ اور سنی مسلمانوں نے ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کی

عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کے شہر مقدادیہ کے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے اپنے اتحاد کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نمازجمعہ ایک ساتھ ادا کی۔

مقدادیہ شہر کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ زید العزاوی نے بتایا کہ شہر کے مرکز میں واقع مسجد لاالہ الااللہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے نمازجمعہ ایک ساتھ ادا کی - زید العزاوی نے بتایا کہ نمازجمعہ میں شیعہ اور سنی علما اور مقدادیہ کے مختلف قبائل کے رہنماؤں اورعوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنےوالوں نے شرکت کی -

ان کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کا ایک ساتھ نمازجمعہ ادا کرنے کا مقصد شہر کے باشندوں کے اتحاد کو مستحکم بنانا اور مسلکی اختلافات کو ہوا دینے کے لئے کی جانےوالی سازشوں کا مقابلہ کرنا تھا - ان کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کی نمازجمعہ میں ایک ساتھ شرکت کا مقصد ان چیلجنوں کا بھی مقابلہ کرنا تھا جو چند روزقبل مقدادیہ میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد سے شہر کے لوگوں کو درپیش تھے -

صوبہ دیالہ کے پولیس سربراہ جنرل جاسم السعدی نے بھی کہا کہ نمازجمعہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کی ایک ساتھ شرکت فتنہ پرور عناصر اور مسلکی بنیادوں پر تقسیم کی سازش کرنےوالوں کے مقابلے میں مقدادیہ کے شہریوں کے اتحاد کو ثابت کرتی ہے - عراقی پارلیمنٹ میں صوبہ دیالہ کے رکن پارلیمنٹ رعد الماس نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبہ دیالہ میں عام طور پر اور مقدادیہ شہر میں خاص طور پر امن پوری طرح برقرار ہے اور اس علاقے میں کسی بھی طرح کا کوئی مسلکی اختلاف یا لڑائی نہیں ہے - واضح رہے کہ فتنہ پرور عناصر نے گزشتہ ہفتے عراق کے مقدادیہ شہر میں سنی مسلمانوں کی متعدد مساجد میں بم دھماکے کئے تھے


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23