Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 93519
Published : 24/1/2016 15:26

یمن: فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی ایجنٹوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایاہے.

یمنی فوج نے صوبہ لحج کے کرش علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے ایک ٹرک پر، جس پر ہتھیار لدے ہوئے تھے، حملہ کرکے اس کو تباہ کردیا ہے -

اس درمیان یمنی فوج کے ایک ذریعے نے خبردی ہے کہ فوج اور عوامی رضاکارفورس نے صوبہ ضالع میں دمت شہر کے قریب الریاشیہ علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -

دوسری جانب صوبہ مارب میں کوفل چھاؤنی کے قریب بھی یمن کی عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے سعودی ایجنٹوں پر حملہ کر کے دسیوں سعودی ایجنٹوں کو ہلاک اور ان کی بہت سی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے -

اس درمیان جنوب مغربی صوبے تعز میں بھی یمنی فوج نے العمری اور الوازعیہ علاقوں میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے -

ادھر سعودی سرحدی شہر نجران میں الضیعہ چھاؤنی کے قریب بھی سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر یمن کی عوامی رضاکارفورس نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے-

اس سے پہلے جمعے کو یمنی فوج نے سعودی شہرجیزان کےقریب دو سعودی فوجیوں کو گرفتار کر لیا تھا -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21