Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 93520
Published : 24/1/2016 15:28

یمن: آل سعود کے وحشیانہ حملوں میں متعدد عام شہر شہید اور زخمی

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کرکے متعدد عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے ہفتےکواعلان کیا کہ یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے دہیان علاقے پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں کم سے کم سات عام شہری شہید اور چالیس زخمی ہوگئے -

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونےوالوں میں ایمبولینس کا ایک ڈرائیور اور محکمہ صحت کا ایک ملازم بھی شامل ہے -

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبردی ہے کہ سعود ی عرب کے جنگی طیاروں نے ہفتے کو صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر چھے بار حملے کئے -

سعودی عرب کےلڑاکاطیاروں نے شمالی یمن کے صوبے الجوف میں بھی بمباری کی ہے - سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے علاقے حیران، مغربی یمن کے علاقے جبل ہیلان اور وسطی یمن کے شہر جبل الشرق پر بھی بمباری کی -

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ البیضا میں سرکاری عمارتوں اور سیکورٹی کے دفاتر پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے - دوسری جانب یمنی فوج کے ذرائع نے کہا کہ یمنی فوج نے جوابی کارروائی کرتےہوئےسعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں چھے سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں ایک سینئر فوجی عہدیدار بھی شامل ہے


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22