Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 93549
Published : 24/1/2016 17:49

یمن پر جارحیت، امریکی فیصلے کی بنیاد پر کی گئی: محمد علی الحوثی

یمن کی عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ریاض میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ یمن پر جارحیت امریکی فیصلوں کی بنیاد پر کی گئی ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ریاض میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیانات کا مطلب یہ ہے کہ یمن میں خونریزی اور تباہی کا سلسلہ جاری رہے گا- انہوں نے کہا کہ یمن پر تین سو دنوں تک حملے کے بعد جان کیری کے بیانات سے بحران یمن کے سیاسی حل کے لئے اقوام متحدہ کی کوششیں سبو تاژ ہو جائیں گی-

یمن کی عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کے جرائم اور تباہی و بربادی کا ذمہ دار امریکہ ہے- محمد علی الحوثی نے امت مسلمہ اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داری کا احساس کریں اور اس امریکی اتحاد، کہ جو آنکھیں بند کر صیہونی حکومت کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے، کے اقدامات کے خطروں سے آگاہ ہو جائیں-

یمن پر گذشتہ تین سو دنوں سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملے جاری ہیں- ان وحشیانہ حملوں میں اب تک تئیس ہزار سے زیادہ افراد شہید اور زخمی اور بارہ لاکھ افراد در بدر ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اکثر بنیادی تنصیبات اور اقتصادی و سماجی مراکز تباہ ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20