Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183590
Published : 29/9/2016 15:43

ھندوستان کے ائمہ جمعہ کی پہلی کانفرنس

امریکہ پوری توانائی سے عراق و شام میں دھشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے

حجۃ الاسلام اختری نے دھشتگردوں کو حاصل آل سعود کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور علاقے کے بعض ممالک نے شام میں دھشتگردوں کی حمایت کر کے بشار الاسد کو سرنگوں کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن ناکام ہوئے۔

ولایت پارٹل:ھندوستان کے دار الحکومت دہلی میں منعقدہ ائمہ جمعہ کی پہلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے یمن پر جاری آل سعود کی جارحیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ دنیا ساری کے ممالک یمن میں آل سعود اور شام و عراق میں دھشتگردوں کے ہاتھوں جاری قتل و غارت کا اپنی آنکھوں سے تماشا دیکھ رہے ہیں لیکن کسی کے منہ سے ہائے تک نہیں نکلتی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے مزید وضاحت کی: سعودی عرب ڈیڑھ سال سے مسلسل یمن پر بمباری کر رہا ہے لیکن ابھی تک اسے ذرہ برابر بھی کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے دھشتگردوں کو حاصل آل سعود کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور علاقے کے بعض ممالک نے شام میں دھشتگردوں کی حمایت کر کے بشار الاسد کو سرنگوں کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن ناکام ہوئے۔
انہوں نے واضح کیا: شام کی حکومت اور اسلامی مزاحمت، امریکہ و اسرائیل کے ٹکڑوں پر پلنے والے دھشتگردوں سے مقابلے کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں نماز جمعہ کی اہمیت اور اسلام میں امام جمعہ کے مقام و منزلت کو بیان کرتے ہوئے کہا: امام جمعہ کو چاہیے کہ دینی اور سیاسی مسائل کی نسبت مکمل آگاہی رکھتا ہو۔
انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ ائمہ جمعہ کا ایک دوسرے سے  باہمی رابطہ رکھنے کے لیے اپنا ایک چینل ہونا چائیے جس سے وہ آپس میں جڑے رہیں۔
انہوں نے آخر میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کارکردگیوں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس وقت دنیا کے ۱۴۰ ممالک میں دینی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ ھندوستان کے ائمہ جمعہ کی یہ پہلی کانفرنس ہے جو پیر کے روز اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری اور ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور کی موجودگی میں نئی دہلی میں شروع ہوئی۔
ابنا



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17