Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183711
Published : 10/10/2016 12:58

ترک فوجیوں کو موصل کے آزادی آپریشن میں شامل نہیں کیا جائے گا:حیدر العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ترک فوجیوں کو موصل کی آزادی کے آپریشن میں شرکت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ولایت پورٹل:عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اتوار کے دن کربلا میں یہ بات زور دے کر کہی کہ ترکی کے فوجیوں کو موصل کی آزادی کے لئے کئے جانے والے آپریشن میں شرکت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ غیر ملکی فوجیوں کی عراقی سرزمین میں ہر طرح کی موجودگی عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے،کہا کہ ہمیں عراق میں ترکی کے فوجیوں کی موجودگی برقرار رکھنے پر مبنی اس ملک کے حکام کے اصرار پر تعجب ہوتا ہے اور اس میں شک نہیں ہے کہ ان کا یہ اصرار دونوں ممالک کے تعلقات پر اثرانداز ہوگا،حیدر العبادی نے کہا کہ ترکی کے فوجیوں کو موصل کی آزادی کے آپریشن میں شامل نہیں کیا جائےگا اور ان کو جان لینا چاہئے کہ بغداد اپنے موقف میں سنجیدہ ہے۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17