Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183842
Published : 19/10/2016 8:35

ترک فوج عراق چھوڑنے کے لئے تیار رہے:حیدر العبادی

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ترکی کی تجاویز سے بغداد کی توقعات پوری نہیں ہو سکتیں اور عراق سے ترک فوج کو واپس جانا ہی ہو گا۔


ولایت پورٹل:
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے منگل کو بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ترک وفد نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن سے عراق کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے شمالی عراق سے ترک فوج کو نکلنا ہی ہو گا، انھوں نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا کہ عراق کے داخلی امور میں ترکی کی مداخلت، ایک خطرناک مسئلہ ہے اور عراق میں ترک فوج کی موجودگی ہرگز ناقابل قبول ہے۔ ترکی کا ایک وفد عراق کے وزیراعظم سے ملاقات کے لئے پیر کے روز بغداد پہنچا تھا،دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں شمولیت سے متعلق عراقی عوام میں پائے جانے والے اشتیاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی شہری اپنے ملک کے قومی پرچم تلے داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں تاکہ عراق کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا سکے اور ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ موصل میں عام شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ موصل کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے پیر کے روز فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے اور عراقی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستے مختلف علاقوں میں مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں۔
سحر ٹی وی



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17