Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183920
Published : 24/10/2016 14:14

موصل آپریشن کے دوران عراقی فوج کو مکمل ہوشیار رہنے کی ضرورت:آیت اللہ سیستانی

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے موصل آپریشن میں سرگرم عراقی افواج سے کہا ہے کہ وہ نہایت ہوشیاری سے کام لیں۔


ولایت پورٹل:
آیت اللہ العظمی سیستانی نے موصل میں عراقی افواج کو حاصل ہونے والی مسلسل کامیابیوں پر مبارکباد دی اورعام شہریوں کی حمایت اور پیش قدمی جاری رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موصل شہر میں پھنسے ہوئے عام شہریوں کے ساتھ انتہائی نرمی کے ساتھ پیش آیا جائے اور ان کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے،آیت اللہ العظمی سیستانی نے موصل کے عوام سے بھی درخواست کی کہ سیکورٹی افواج کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس ذریعے شہر سے داعش  دہشت گردوں کے خاتمے کی راہ ہموار کریں۔
واضح رہے کہ عراقی فوجیوں کی پیش قدمی موصل کی جانب جاری ہے،موصولہ رپورٹوں کے مطابق،عراقی فضائیہ نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں تلکیف کے علاقے میں داعش کے ایک اہم کمانڈر کو ، جو موصل کے ڈپٹی گورنر کے نام سے موسوم تھا ، کو نشانہ بنایا۔
ادھر داعش کے دہشت گردوں نے موصل کے جنوب میں واقع الشورہ کے تین سو عام شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے،اس کے علاوہ دہشت گردوں نے موصل کے جنوبی مضافات میں پندرہ نوجوانوں کو شہید کردیا،واضح رہے کہ موصل شہر کی آزادی کا آپریشن شروع ہونے کے بعد سے داعش دہشت گردوں نے اپنی انتہاپسندانہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
abna



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21