Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183931
Published : 25/10/2016 10:7

کرکوک پر پھر لہرایا عراقی پرچم،74 داعشی ہلاک اور متعدد زخمی

عراقی حکام نے کہا ہے کہ کرکوک میں داعش کا حملہ مکمل طور سے ناکام ہوگیا ہے اور اس کے درجنوں دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔


ولایت پورٹل:
عراقی سیکورٹی اداروں نے کرکوک شہر میں داعش کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا ہے جس کے دوران مزید چوہتر دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،کرکوک کے گورنر نجم الدین کریم نے بھی داعش کے خلاف آپریشن مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں زندگی معمول کے مطابق لوٹ آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورس کے جوانوں نے چوہتر سے زائد داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے جبکہ داعش کے کئی کمانڈروں سمیت متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے، کرکوک کے گورنر نے بتایاکہ شہر پر حملے میں سو داعشی دہشت گرد شامل تھے۔
داعش نے جمعے کو کرکوک پر حملہ کرکے چھیالیس سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا،ایسا دکھائی دیتا ہے داعشی عناصر نے موصل میں جاری فوجی آپریشن سے توجہ ہٹانے کے لیے کرکوک کو نشانہ بنایا ہے۔
موصل کی آزادی کے لیے آپریشن گزشتہ پیر کو شروع کیا گیا تھا جس میں عراقی فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس اور اہلسنت قبائلی لشکر کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔
رپوٹوں کے مطابق عراقی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران موصل کے نواح میں واقع متعدد شہروں اور دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے، مبصرین کے مطابق عراقی فوج حیرت انگیز طور پر موصل میں تیزی کے ساتھ  پیشقدمی کر رہی ہے۔
Sahartv



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18