Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183978
Published : 28/10/2016 20:21

بحرین کی شاہی حکومت کے خلاف،عوام کے مسلسل مظاہرے کو ایک سو اکتیس روز مکمل

سعودی عرب کی حمایت یافتہ بحرین کی شاہی حکومت کے خلاف عوام نے اپنا دھرنا، ایک سو اکتیسویں روز بھی جاری رکھا۔


ولایت پورٹل:
بحرینی ذرائع کے مطابق ہزاروں بحرینی شہری پچھلے ایک سو اکتیس دن سے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز میں اپنے ہر دلعزیز مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی رہائش گاہ کے اطراف میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
دھرنے کے شرکاء ملک کی اکثریت آبادی کے خلاف ظلم بند کرنے اور آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی کا فیصلہ واپس لیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں،دھرنے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بحرین کے شیعہ قائد آیت اللہ عیسی قاسم کی تصاویر اٹھا رکھیں ہیں اور وہ اپنے مطالبات کی تکمیل تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔
دھرنے کے شرکاء نے نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے دین، مذہب اور مذہبی رسومات کے دفاع کا اعلان کیا،نیز آخری وقت تک اپنے موقف پر قائم رہنے کی تاکید کی۔
دوسری جانب بوری، کرزکان اور صدد سمیت بحرین کے دیگر علاقوں سے بھی آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت اور سیاسی قیدیوں کے بارے میں شاہی حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے ان پر بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
بحرین کے عوام فروری دو ہزار گیارہ سے ملک میں پرامن انقلابی تحریک چلا رہے ہیں جس کی قیادت سرکردہ علمائے کرام کر رہے ہیں،بحرین کے عوام، سرکاری سطح پر روا رکھے جانے والے متعصبانہ رویوں اور ناانصافیوں کے خاتمے اور عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں،جو ہر انسان کا حق ہے۔
بحرین کی شاہی حکومت، عوام کے جائز اور جمہوری مطالبات پورے کرنے کے بجائے، سعودی عرب کے فوجیوں کے ساتھ مل کر عوامی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
sahartv



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23