Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184708
Published : 22/12/2016 16:19

غذائیت سے مالا مال کھجور کے فوائد

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا فرمان ہے:نہار منھ کھجور کھایا کرو کیوں کہ اس سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔


ولایت پورٹل:
کجھور غذائیت سے مالا مال ایک قدرتی پھل ہے جسے اس میں موجود فوائد کے پیش نظر صرف ماہ رمضان میں افطار کے وقت ہی نہیں بلکہ ہمیشہ اپنی غذاؤں میں شامل رکھنے کی ضرورت ہے۔
کھجور ایک ایسا قدرتی پھل ہے جسے ایک مکمل غذا کہا جاتا ہے اور یہ غذائیت سے مالا مال ہے،روزانہ تین کھجوریں کھانے سے بدن کا دفاعی نظام قوی ہوتا ہے۔
کھجورکھانے سے بہت سی بیماریوں خاص طور سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے،کھجور کی بہت سی خصوصیات ہیں،کھجور میں آئرن کا بڑا ذخیرہ ہوتا ہے۔ آئرن کی کمی کے نتیجہ میں خون کی کمی کو کجھور اچھی طرح پوری کرتی ہے،کجھور میں فائبر، کیلشیم اور شکر کی بھی اچھی مقدار پائی  جاتی ہے،اگر آپ روزانہ اس خوبصورت پھل کو اپنی غذا میں شامل کر لیں تو کبھی بھی آپ کے بدن میں ضروری ویٹامنز اور منرلز کی کمی نہیں ہوگی،کجھور آنکھوں کی بینائی کو بھی بڑھاتی ہے،جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں وہ لوگ بھی اپنا وزن کم کرنے کے لئے کھجور کا استعمال کر سکتے ہیں، دانشوروں کا کہنا ہے کہ کھجور دل کی سلامتی میں مفید اور انسان کو برین ہیمبریج سے بھی محفوظ رکھتا ہے،ساتھ ہی یہ کھجور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتی ہے،بہتر یہ ہے کہ روزانہ دو سے تین کھجوروں پر آپ اکتفا کریں،موٹاپے یا شوگر کا شکار افراد کے لئے اس سے زیادہ مناسب نہیں ہے۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا فرمان ہے:نہار منھ کھجور کھایا کرو کیوں کہ اس سے  پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔
عیون أخبار الرضا علیه السلام، جلد 2، صفحه 48
 
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18