Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184751
Published : 24/12/2016 19:53

ایران کا سوریہ میں موجود رہنا خطے کی طاقت کو متوازن رکھنے کے لئے ضروری ہے:حماس کے اعلیٰ افسر

انہوں نے فلسطین اور جمہوری اسلامی ایران کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران ہمیشہ فلسطینی مظلوموں کا ایک محکم سہارا رہا ہے کہ جس نے پیسہ اور اسلحے سے مزاحمت کی مدد کی ہے کہ جس کے سبب ہم صہیونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنے۔


ولایت پورٹل:
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے ایک اعلی عہدیدار محمود الزھار نے خالد مشعل پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ  انہوں نے اپنی بٹالین کو سن ۲۰۱۱ میں شام سے واپس بلا کر ایک بڑی بھول کی تھی چونکہ شام نے حماس کی بے پناہ امداد کی ہے اور ہم فلسطینوں پر بڑے احسان کئے ہیں جنھیں ہم کبھی فراموش نہیں سکتے۔
انہوں نے اپنے ایک انٹریو میں کہا کہ ایران کا شام میں رہنا مشرق وسطی کے سیاسی توازن کے لئے نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے فلسطین اور جمہوری اسلامی ایران کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران ہمیشہ فلسطینی مظلوموں کا ایک محکم سہارا رہا ہے کہ جس نے پیسہ اور اسلحے سے مزاحمت کی مدد کی ہے کہ جس کے سبب ہم صہیونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنے۔
انہوں نے حلب کے متعلق مغربی ذرائع ابلاغ کے غلط پیروپگنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ بشار الاسد کو حکومت سے بے دخل کرنا چاہتے تھے جس میں کامیاب نہ ہوسکے لہذا انہوں نے حلب کی فتح کے بعد بوکھلاہٹ میں میڈیا پر طرح طرح کی غلط تصاویر اور ویڈوز ٹیلی کاسٹ کی،لیکن اب دور بدل چکا ہے عام لوگ میڈیا کی مکاریوں سے واقف ہوچکے ہیں۔
bartarinha.ir


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23