Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185910
Published : 25/2/2017 18:18

گھر اور آئندہ نسلوں کی تقدیر خواتین کی تدبیر سے وابستہ ہے:رہبر انقلاب

اسلام نے بعض مقامات پر عورت کو مرد پر ترجیح دی ہے،بعنوان مثال جہاں مرد عورت دونوں صاحب فرزند ہوں تو یہ فرزند اگرچہ دونوں کا ہے لیکن اس فرزند پر ماں کی خدمت زیادہ ضروری ہے،اولاد کی گردن پر ماں کا حق زیادہ ہے اور اس کے تئیں اولاد کی ذمہ داریاں بھی زیادہ سنگین ہیں۔


ولایت پورٹل:
اسلام نے گھر کے ۔۔۔۔۔۔۔عورت کے کردار کو اتنی اہمیت اس لئے دی ہے کہ عورت نے اگر گھر کے سلسلہ میں پابندی دکھائی، محبت دکھائی، بچوں کی تربیت پر توجہ دی،انہیں دودھ پلایا اورپال پوس کر اپنی آغوش میں بڑا کیا، ان کے لئے ،اسلامی، احکام، قرآنی حکایات اور عبرت آموز واقعات جیسے ثقافتی آذوقے فراہم کئے اور جسمانی غذائوں کی طرح ان کی روح کے لئے ان آذوقوں کا استعمال کیا تو اس معاشرے کی نسلیں فہیم و رشید ہوں گی،یہ ایک عورت کا فن ہے اور تعلیم کے حصول تدریس ،کا روبار اور میدان سیاست میں داخل ہونے سے متضاد بھی نہیں ہے۔(۱)
بچوں کے ذریعہ خدمت کے سلسلہ میں عورت کی مرد پر ترجیح
اسلام نے بعض مقامات پر عورت کو مرد پر ترجیح دی ہے،بعنوان مثال جہاں مرد عورت دونوں صاحب فرزند ہوں تو یہ فرزند اگرچہ دونوں کا ہے لیکن اس فرزند پر ماں کی خدمت زیادہ ضروری ہے،اولاد کی گردن پر ماں کا حق زیادہ ہے اور اس کے تئیں اولاد کی ذمہ داریاں بھی زیادہ سنگین ہیں۔(۲)
...............................................................................................................................................................................................
حوالہ جات:
۱۔خوزستان کی خواتین کے اجتماع میں خطاب۔۱۰ مارچ ۱۹۹۹ء ۔
۲۔نرسوں کے ایک گروہ سے خطاب۔۱۲ اکتوبر ۱۹۹۴ ء۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15