Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186118
Published : 9/3/2017 11:16

شاہ سلمان کے ایشیائی ممالک کے دورہ کا مقصد،وہابیت کا فروغ:تبصرہ

اخبار کا مزید کہنا تھا کہ مالدیپ میں بے روز گاری اور منشیات کا استعمال دہشت گرد تنظیموں میں مالدیبی نوجوانوں کی شمولیت کی اہم وجہ ہے جسےمالدیبی صدر ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ساتھ گہرے تعلقات کی وجہ سےپروان چڑھا رہے ہیں،ٹائمز نے ایک خطر ناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کےمعرض وجود میں آنے کے بعد سے لیکر اب تک مالدیپ سے تعلق رکھنے والے 200 سے بھی زائد افراد داعش میں شامل ہوچکے ہیں،جو مالدیپ کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔


ولایت پورٹل:
سعودی فرمانروا شاہ سلمان آج کل بعض ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں جس کی ابتدا ملائیشیا سے ہوئی تھی،اس حوالے سے «ٹائمز»اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں شاہ سلمان کے ایشیائی ممالک کے دورے کےپیچھے چھپے مقاصدسے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ سلمان کے ایشیائی ممالک کے دورے کا مقصد وہابیت کو فروغ دینا ہے،ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مالدیب بھی شاہ سلمان کے دورے کا ایک سٹاپ ہے،جہاں شاہ سلمان کی آمد سے قبل عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے تھےجنہیں سکیورٹی نے بُری طرح کچل دیا تھا،مالدیپ کی رہنمائوں اور عام افراد کو گرفتار کیا تھا جو ملک میں بڑھتے ہوئے سعودی اثر و رسوخ سے خوفزدہ ہیں جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی پھیل سکتی ہے۔
ٹائمز کی رپورٹ میں ایک اہم انکشاف یہ بھی ہوا ہے کہ شاہ سلمان مالدیپ کے ایک جزیرے کی خریدار ی میں دلچسپی رکھ رہے ہیں اور اس جزیرے کو مالدیپی صدر نے 2013ء میں مالدیپی جزیرہ «فالو»کی سعودی عرب کو فروخت ہونے کی ترید کی تھی۔
اس کے علاوہ «ٹائمز» اخبار کا کہنا تھا کہ مالدیپ میں سعودی عرب 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہےاور اس سرمایہ کاری کے پیچھے دہشت گردی وہابیت اور تکفیریت کو فروغ دینا ہے۔
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ مالدیپ میں بے روز گاری اور منشیات کا استعمال دہشت گرد تنظیموں میں مالدیبی نوجوانوں کی شمولیت کی اہم وجہ ہے جسےمالدیبی صدر ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ساتھ گہرے تعلقات کی وجہ سےپروان چڑھا رہے ہیں،ٹائمز نے ایک خطر ناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کےمعرض وجود میں آنے کے بعد سے لیکر اب تک مالدیپ سے تعلق رکھنے والے 200 سے بھی زائد افراد داعش میں شامل ہوچکے ہیں،جو مالدیپ کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
آل سعود نے وہابیت کو دنیا بھر میں پھیلانے اور فروغ دینے کیلئے طرح طرح کے اقدامات اُٹھائے اور ایشیائی ممالک کا دورہ انہی اقدامات کا حصہ ہیں،دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مالدیپ اورمالدیپ کے عوام کو اپنی خاص رحمت سے نوازے اور انہیں وہابیت کی شیطانیت سے بچائے اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

ابلاغ


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18