Thursday - 2018 مئی 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186611
Published : 12/4/2017 7:9

اگر شام پر امریکہ نے دوبارہ حملہ کرنے کی حماقت کی تو اسے منھ کی کھانی پڑے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ شام پر اس کے حملے کی تکرار کی صورت میں اسے منھ توڑ جواب دیا جائے گا، شام میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ شام پر اس کے حملے کی تکرار کی صورت میں اسے منھ توڑ جواب دیا جائے گا،شام میں دہشت گردی کے خلاف  مشترکہ کارروائی جاری رہےگی،ایران کے وزير دفاع میجر جنرل دہقان نے روس کے وزیر دفاع سرگئی شویکو کے ساتھ ٹیلیفون پر شام کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی عملی طور پر حوصلہ افزائی اور حمایت کررہا ہے اور دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کی کوشش کررہا ہے،جنرل دہقان نے کہا کہ شام کے ایئر بیس پر حملہ کرکے امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور امریکہ عالمی سطح پر دہشت گردی اور بدنظمی کو فروغ دے رہا ہے، اس گفتگو میں روس کے وزیر دفاع نے ایرانی وزير دفاع کی گفتگو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرنے کے سلسلے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا  اور شام میں دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے دائرہ حیات تنگ کردیا جائے گا۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 مئی 24