Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186691
Published : 16/4/2017 7:9

رہبر انقلاب کی سیلاب سے متأثرہ علاقوں میں فوری امداد رسانی پر تأکید

ہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے مغربی صوبوں مشرقی و مغربی آذربائیجان، اردبیل اور کردستان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امداد بہم پہنچائیں۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی صوبوں مشرقی و مغربی آذربائیجان ، اردبیل اور کردستان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امداد بہم پہنچائیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں سوگوار اور غمزدہ خاندانوں کو ان کے عزیزوں کے جاں بحق ہونے پر دلی ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، رہبر انقلاب اسلامی نے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں فوری امداد بہم پہنچانے پر تاکید کی ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18