Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186709
Published : 17/4/2017 7:37

دمشق کے مضافات میں شدید جھڑپیں،شامی فوج کی دہشتگردوں پر کاری ضرب

موصولہ اطلاعات کے مطابق القابون کے علاقے کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑانے کیلئے شامی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق جیش الاسلام کے دہشت گردوں نے سرنگوں کے ذریعہ شامی افواج سے مقابلہ کرنے کے دوران شامی فوج کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کی جنہوں نے پیچھے سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
ایسی حالت میں جب دہشتگرد شامی افواج پر پیچھے سے اچانک حملہ کرتے ہوئے ان پر کاری ضرب لگائیں، دیکھتے ہی دیکھتے شامی افواج نے دہشت گردوں کے منصوبے پر پانی پھیردیا اور شدید جھڑپوں کے بعد دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔
ان جھڑپوں میں اکثر دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کچھ سرنگوں کے راستے فرار ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے اس آپریشن کے درمیان دہشت گردوں کے ایک ٹینک نیز دو دیگر گاڑیوں کو منہدم کرتے ہوئے اس جگہ کا محاصرہ کر لیا جہاں سے دہشت گردوں نے سرنگ بنانے کی ابتداء کی تھی۔
یاد رہے کہ دہشت گرد اپنے ہلاک شدہ ساتھیوں کی لاشیں بھی وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلے ہیں۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16