Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187292
Published : 17/5/2017 15:33

سمنان،قزوین اور زنجان کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے رہبر انقلاب کا خطاب:

انتخابات ایرانی قوم کی سربلندی کا مظہر:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب نے فرمایا:انتخابات دو دن سے زیادہ باقی نہیں بچے ہیں الحمدللہ ملک کی فضا پرامن ہے اور یہ امر بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق آج صبح (بروز بدھ) روز رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای نے سمنان، زنجان اور قزوین کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز منعقد ہونے والے انتخابات ایک عوامی جشن اور قومی انقلاب ہے اور دنیا کے سامنے اسلامی سربراہی اور قیادت کا عملی نمونہ ہے۔
انہوں نے عوام سے کثیر تعداد میں انتخابات میں شرکت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز جو بھی اکثریت حاصل کرلے گا وہ انتخابی مہم ایرانی قوم اور جمہوری اسلام کا فاتح ہوگا۔
امام خامنہ ای نے انتخابی مہموں کے دوران جوش و خروش پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف زمانوں میں ہونے والے انتخابات در حقیقت ایرانی قوم و ملت کے افتخار اور قومی قوت کا مظہر ہے۔
انہوں نے ایرانی انتخابات کے ایک دوسرے پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ دینی قیادت ایک نیا تجربہ تھی جو اسلامی جمہوریہ ایران اور امام راحل حضرت امام خمینی(رح) کے ذریعے عالم بشریت کے سامنے پیش کی گئی اور ایرانی قوم جمعہ کے روز ایک بار پھر اسی نظام حکومت کو عالم بشریت کے سامنے جلوہ گر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف امریکہ، غاصب صہیونی اور ان کے حلیف ممالک ایرانی انتخابات پر نگاہیں مرکوز کریں گے تاکہ دیکھ سکیں کہ کس طرح اور کس جذبے کے تحت اور کتنی تعداد میں ایرانی عوام انتخابات میں حصہ لیتے ہیں اور دوسری طرف علاقائی ممالک کی عوام ان انتخابات کو حسرت اور امید کی نظروں سے دیکھیں گی تاکہ ایک بار پھر اسلامی نظام کے تحت ایرانی قوم و ملت کے عزت و افتخار کو دیکھ سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی لئے اگر عوام ان انتخابات میں کثرت کے ساتھ شریک ہوتی ہے تو پیغام الگ ہوگا بصورت دیگر ان انتخابات سے اخذ کیا جانے والا پیغام کچھ اور ہوگا۔
حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے مغربی ایشیا اور شمالی افریقا میں پھیلی بد امنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ناامن ماحول میں خداوندمتعال کے لطف و کرم سے اسلامی جمہوریہ ایران مکمل امن و امان کی فضا میں صدارتی انتخاب کا انعقاد کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جیسے آزاد اور پر امن صدارتی انتخابات کا انعقاد خطے کے ممالک کی عوام کا خواب ہے جن کی حکومتیں امریکی حکومت کے زیر سایہ رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کچھ افراد ہوں جو کچھ گڑبڑ کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں اگرچہ ہمارے افسران اور عہدیداران مورد اعتماد اور قابل اطمینان ہیں تاہم ہمیں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے،دشمن ان انتخابات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں تاکید فرمائی کہ ضروری ہے کہ ایران کا برا چاہنے والوں کو دکھایا جائے کہ ایرانی قوم ایک مضبوط اور محکم حوصلوں کا حامل، قوی، مطمئن اور اپنے آپ پر اعتماد کرنے والی قوم ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16