Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187463
Published : 25/5/2017 17:25

عورت کا حقیقی احترام:

عورت میں عفت و پاکدامنی کی بنیاد پر ممتاز کردار ادا کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے:رہبر انقلاب

ایمان کے کوہ استوار اور عطوفت و محبت اور زنانہ احساسات کے چشمۂ زلال اور دریائے صبر و حوصلہ کے ذریعہ تشنگان محبت و دلجوئی کو سیراب کرتی ہے،ایسی بابرکت آغوش میں«انسان»پروان چڑھتے ہیں،اگر عالم وجود میں، عورت اپنے ان خصوصیات کے ساتھ موجود نہ ہوتی تو انسانیت بے معنیٰ ہوکر رہ جاتی۔

ولایت پورٹل:اسلام نے واقعی معنوں میں عورت کی تعظیم و تکریم کی ہے،اسلام نے خانوادے کے اندر ماں کے کردار اور اس کی حرمت کی بڑی تاکید کی ہے، اسی طرح گھر کے اندر اس کے اثر و رسوخ، حقوق، فرائض اور پابندیوں پر توجہ دی ہے مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ دین اسلام نے عورت کو سماجی مسائل اور عمومی سرگرمیوں میں شریک ہونے سے منع کیا ہے۔
عورت کے اندر زنانہ وقیع ،مثبت خصوصیات، عمیق ایمان اور عفت و پاکدامنی کی بنیاد پر ممتاز کردار ادا کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
عورت اپنے ان مثبت خصوصیات کے سہارے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے وجود میں ودیعت کئے ہیں اور اپنے عمیق ایمان، توکل اور عفت و پاکدامنی کی بنیاد پر جس سے وہ معاشرے کی فضا کو نورانی بنادیتی ہے، سماج میں ایسا کردار ادا کرسکتی ہے کہ کوئی مرد وہ کردار ادا نہیں کرسکتا۔
ایمان کے کوہ استوار اور عطوفت و محبت اور زنانہ احساسات کے چشمۂ زلال اور دریائے صبر و حوصلہ کے ذریعہ تشنگان محبت و دلجوئی کو سیراب کرتی ہے،ایسی بابرکت آغوش میں«انسان»پروان چڑھتے ہیں،اگر عالم وجود میں، عورت اپنے ان خصوصیات کے ساتھ موجود نہ ہوتی تو انسانیت بے معنیٰ ہوکر رہ جاتی۔


 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16