Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188104
Published : 1/7/2017 13:16

شمالی کوریا کے تئیں ٹرمپ کا پیمانہ صبر لبریز اپنے اتحادیوں کو مدد کے لئے پکارا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو واضح الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو واضح الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی،ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کو روکنے کیلئے انتہائی قدم اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا  کی نظر میں انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اس لیے اب دفاعی اقدامات کے حوالے سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،ہم سفارتی،سکیورٹی اور معاشی سطح پر اس کا مقابلہ کر رہے ہیں لیکن اب شمالی کوریا کا مکمل ناطقہ بند کردیں گے۔
امریکی صدر نے عالمی طاقتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اتحادی اور دنیا کے تمام ذمہ دار ممالک شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو کامیاب بنائیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18