Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190857
Published : 12/12/2017 8:46

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت:

تحفظ قدس کی خاطر ایران فلسطینی مقاومت کی بھرپور امداد کے لئے ہر وقت تیار ہے:جنرل قاسم سلیمانی

قدس برگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم شہید عزالدین قسام اور جہاد اسلامی کے سربراہوں سے ٹیلفون پر گفتگو کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے مکمل حمایت اور امداد کا اعلان کیا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس برگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے رات فلسطین کی مزاحمتی تنظیم   شہید عزالدین قسام اور جہاد اسلامی کے سربراہوں کو غزہ میں ٹیلیفون کے ذریعہ فلسطینی مقاومت تنظیم کی پشت پناہی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اسی طرح قدس برگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی نے مسجد اقصٰی کے تحفظ و دفاع کے لئے خطہ کے  تمام مقاومتی بلاک کی مکمل حمایت پر بھی تاکید کی ہے۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23