Saturday - 2019 February 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195848
Published : 17/10/2018 6:8

سعودی صحافی کے قتل میں بن سلمان براہ راست ملوث ہیں:امریکی سنیٹر

خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔
ولایت پورٹل:امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں  سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، امریکی سینیٹر نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد سعودی عرب کی بدنامی اور تباہی کا باعث بن رہے ہیں، اسے عہدے سے برطرف کیا جانا چاہیے،امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر گراہم نے کہا کہ سعودی عرب سے متعلق رونما ہونے والے ہر واقعہ کے بارے میں محمد بن سلمان کو علم ہے اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد براہ راست ملوث ہیں،گراہم نے کہا کہ میں سعودی عرب کا سب سے بڑا مدافع تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب نے مجھ سے سوء استفادہ کیا ہے ، اس نے کہا کہ استنبول میں سعودی عرب کے صحافی کے بہیمانہ قتل میں سعودی قونصلخانہ کے اہلکار شامل ہیں جنھوں نے جمال خاشقجی کا قتل براہ راست  محمد بن سلمان کے حکم پر کیا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2019 February 16