Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74593
Published : 13/5/2015 22:8

رہبر انقلاب اسلامی کتابوں کی نمایش کے دورے پر

رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کی صبح مصلائے امام خمینی (رح) تہران میں لگنے والی کتابوں کی عالمی نمائش کا دورہ کیا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بدھ کی صبح تہران میں واقع مصلائے امام خمینی (رح) کے نام سے موسوم دینی ثقافتی کمپلیکس پہنچے اور وہاں کتابوں کے مختلف اسٹالوں پر موجود نو تصنیف کتابوں کا جائزہ لیا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر اسٹالوں پر موجود ناشروں سے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے ہمراہ ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ تہران میں مصلائے امام خمینی کے نام سے موسوم دینی ثقافتی کمپلیکس میں منعقدہ کتابوں کی عالمی نمائش چودہ م‏ئی تک جاری رہے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23