سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 88639
تاریخ انتشار : 5/12/2015 12:6
تعداد بازدید : 7

عراق نے کسی بھی ملک سے فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی : العبادی

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے کسی بھی دوسرے ملک سے فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں غیرملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے اور حکومت عراق غیر ملکی فوجیوں کو اپنے ہاں تعیناتی کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی جانب سے ایسا کوئی بھی اقدام کیا گیا تو اسے مخاصمانہ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ عراقی حکومت بارہا اپنے موقف کا اعلان کرچکی ہے کہ اسے داعش کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کی جانب سے ، فضائی حمایت، اسلحہ اور تربیت کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے بھی ان خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر اپنے فوجی عراق روانہ کرنا چاہتا ہے۔ عراقی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی دوبارہ عراق آمد کا مقصد ، عراق کی تقسیم کے ناکام ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کا راستہ ہموار کرنا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :