Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91413
Published : 15/1/2016 17:22

لندن میں امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی بند کمرے میں ملاقات

امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے لندن میں ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے مشرق وسطی کے موجودہ حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جان کیری، فلپ ہیمنڈ اورعادل الجبیر نے جمعرات کے روز لندن میں بند کمرے میں ملاقات کی۔ کہا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں علاقے کی موجودہ صورت حال، اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق مسائل، مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عنقریب ہونے والے عمل درآمد اور سعودی عرب کے داخلی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جان کیری نے اس ملاقات میں عادل الجبیر کو یقین دلایا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات بدستور مضبوط رہیں گے اورامریکا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

برطانیہ امریکہ کے بعد سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کرنے والا اہم ترین ملک ہے اور حال ہی میں حتی بین الاقوامی اداروں نے بھی اس بارے میں اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو فروخت کیے گئے ہتھیاروں سے یمن میں بہت سے عام شہریوں اور اسی طرح اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13