Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 93207
Published : 20/1/2016 16:55

یمن کے کئی صوبوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے یمن کے کئی صوبوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے پیر کی رات کو یمن کے صعدہ، الجوف، حجہ، عمران، تعز، مآرب اور البیضا صوبوں پر بمباری کرکے متعدد گھروں اور بنیادی تنصیبات کو تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق شمال اور جنوب میں واقع صعدہ اور تعز صوبوں میں سعودی حملوں کے نتیجے میں کم سے کم تین یمنی شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔

جنوب میں اب اور تعز صوبوں کے درمیان واقع اصل شاہراہ بھی سعودی حملوں میں تباہ ہوگئی ہے۔

شمالی صوبہ الجوف کے الغیل اور مغربی صوبہ عمران کے بیت القحوم علاقے بھی سعودی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے وسطی صوبہ مآرب کے علاقے صرواح اور جنوبی صوبہ البیضا کے علاقے قیفہ پر بھی بمباری کی ہے۔

یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ میں واقع پہاڑی علاقے کرس پر بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی ہے لیکن اس بمباری میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن پر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک سات ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور تقریبا" نو لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔ یمن کی اسی فی صد سے زیادہ بنیادی تنصیبات بھی سعودی حملوں میں تباہ ہوچکی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19